بی جے پی کے7 حمایتیوں کے گھروں کو آگ لگا دی گئی

129

مغربی بنگال (بھارت): ضلع جلپیگوری میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے 7 حمایتیوں کے گھروں  کو آگ لگا دی گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے سات حمایتیوں کے گھروں پر مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کی گئی جس کے بعد گھروں کو نذر آتش بھی کردیا گیا۔

مغربی بنگال پولیس کے مطابق آگ کو قابو کرنے کیلئےعملہ پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید کسی بھی تشدد سے بچنے کے لئے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس دیھندھپ شیرپا کی سربراہی میں نفری کو علاقے میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

بی جے پی رہنما بپی گوسوامی نے اس حملے کا الزام ترینامول کانگریس پارٹی کے کارکنان پر لگایا ہے جسے حزب اختلاف پارٹی نے سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔

واضح رہے یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ترینامول کانگریس کے لیڈر بھومبول گھوش کی لاش قریبی گاؤں پہنچی جنہیں رواں مہینے کی شروع میں قاتلانہ حملہ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ ترینامول کانگریس نے بھومبول کی ہلاکت کا ذمہ دار بی جے پی کو ٹہرایا تھا۔