بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان

186

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے بجلی کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دینے کی ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں شعبہ توانائی سے متعلق اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ صارفین اور صنعتوں کو مناسب قیمتوں پر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں ہونے والے نقصانات پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے اس شعبے کی اصلاحات کو نظر انداز کیا جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی کے 300 یونٹس تک کے استعمال پر صارفین کو ہر ممکن رلیف دیا جائے گا۔ کوشش ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید استحکام پیدا کیا جائے۔

اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، چیئرمین نیپرا، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، وزیر توانائی عمر ایوب، ندیم بابر اور دیگر سینیئر افسران بھی شامل تھے۔