اسلام آباد میں چینی ملازمین کیلئے کرونا آئسولیشن مراکز قائم

247

اسلام آباد: کرونا وائرس خطرے کے پیش نظر دارالحکومت میں چینیوں کیلئے کرونا آئسولیشن مراکز قائم کردیے گئے۔

ذرائع کے مطابق کرونا وائرس سے متعلق حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے چینی کمپنی نے اپنے ملازمین کیلئے اسلام آباد میں کرونا آئسولیشن مراکز قائم کیے ہیں۔

قومی ادارہ صحت نے آئسولیشن مراکز کا دورہ کیا جس کے بعد انہیں کلیئرینس دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے رواں مہینے چینی کمپنی کے 300 ملازمین کی پاکستان واپسی ہوگی جس کے بعد انہیں 2 ہفتوں تک آئسولیشن مراکز میں رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ چینی کمپنی کے ملازمین سالانہ تعطیلات پر چین گئے تھے۔