وزارت تجارت نے پیاز کی برآمد پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

556

کراچی

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے پیاز کی برآمد پر پابندی عائد کئے جانے کے بعد وزارت تجارت نے پیاز کی برآمد پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیاز کی برآمد پر پابندی پر فوری عملدرآمد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ آل پاکستان فروڑ اینڈ ویجی ٹیبل امپورٹرز، ایکسپورٹرز اینڈ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد نے مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد کو لکھے گئے اپنے خط میں پیاز کی برآمد پر عائد پابندی فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ پیاز کے کنٹینرز کلیئر نہ ہوئے تو 30 لاکھ ڈالر سے زائد کا خسارہ ہوگا۔