مہاتیرمحمد نے استعفیٰ دے دیا

161

ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے استعفی دے دیا۔

ملائیشیا میں گزشتہ 2 ہفتوں سے جاری سیاسی کشمکش اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئی۔

ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ ملائیشیا کے بادشاہ کو پیش کردیا جس کے بعد مہاتیر محمد یا ان کے حریف کو نئی حکومت بنانے کے لیے اپنی اکثریت ثابت کرنا ہوگی۔

اکثریت ثابت کرنے والے رہنما کو ملائیشیا کے بادشاہ حکومت بنانے کی دعوت دیں گے۔