امریکہ: والدین کی بےحسی حد سے تجاوز کر گئی

242

الاباما: امریکہ کی ریاست الاباما میں والدین نے اپنے بچے کو بھوکا رکھ کر مار دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق والدین نے اپنے 3 سالہ بیٹے کو عرصے سے بھوکا رکھ کر مار دیا۔

باپ کا نام فریڈرک اینتھونی ہے جبکہ والدہ کا نام ایشلی الیزبتھ ہے۔

موت کے وقت بچے کا وزن 13 پونڈ تھا جبکہ اس کا 4 سالہ بڑا بھائی بھی گھر میں موجود تھا جس کا وزن 15 پونڈ تھا۔ تفتیش کاروں کے مطابق بچے کی موت بھوک کی شدت سے ہوئی تھی۔

والدین پر چائلڈ ایبیوز کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے کی کارروائی جلد ہی شروع کر دی جائے گی جس میں والدین کو عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔