شہباز شریف  بیرون ملک اولاد کے وسائل بڑھانے میں مصروف ہیں، فردوس عاشق اعوان

196

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ  شہباز شریف بیرون ملک بیٹھ کر بیان داغنے پر کیوں اکتفا کر رہے ہیں؟ جبکہ آپ بیرون ملک اولاد کے وسائل بڑھانے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹیوٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے  کہ شہباز شریف  پارلیمان سے تنخواہ لیتے ہیں لیکن کام نہیں کرتے جبکہ شہباز شریف عدالت سے چھٹی لے کر بیرون ملک اولاد کے وسائل بڑھانے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ   “تمہی نے درد دیا کیا تمہیں دوا دو گے”عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والوں کے منہ سے ان کے حل کی بات قوم کے ساتھ ایک کھلا مذاق ہے۔