احمد آباد (بھارت): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نریندر مودی کو بھرے مجمعے میں چائے والا کہہ دیا۔
بھارتی ریاست گجرات کے احمد آباد ایئر پورٹ پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا استقبال کیا جس کے بعد نمستے ٹرمپ کے نام سے خصوصی ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مجمعے سے خطاب کیا جس میں انہوں نے بھارتیوں کی محنت کو سراہتے ہوئے نریندر مودی کی مثال دی اور کہا کے کہ مودی ایک چائے والے تھے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ کشمیر اور شہریت ترمیمی بل کو نظر انداز کرتے ہوئے بھارتی جمہوریت کو ایک معجزہ بھی قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ دو روزہ بھارتی دورے پر آئیں ہیں جس میں وہ راجستھان اور گجرات کا بھی دورہ کریں گے۔