امریکا پاکستان کی تجارت کو بڑھانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے، پال ڈبلیو جونز

375

 امریکا سے کیمیکلزاینڈ ڈائز کی درآمدات کے لیے حکمت عملی وضع کی جائے، امینیوسف بالاگام والا

 

امریکی سفیر پال ڈبلیو جونزنے کہا ہے کہ کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان طویل عرصے سے شاندار سفارتی و تجارتی تعلقات سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور دوطرفہ تجارت کو روزز بروز فروغ حاصل ہورہاہے جو خو ش آئند امر ہے۔ہم پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔یہ بات انہوں نے امریکا کے قومی دن کے موقع پرمنعقدہ تقریب میں پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن(پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین و سابق ڈائریکٹر کراچی اسٹاک ایکسچینج امینیوسف بالاگام والا اور سابق چیئرمین عارف بالاگام والا سے ملاقات کے موقع پر کہی۔

امریکی سفیر کا کہنا تھاکہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت کو بڑھانے کے لیے وہ ہر ممکن اقدامات کریں گے اور پاکستانی تاجروں کو سہولتوں کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔انہوں نے حکومت پاکستان کے امریکا کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات کو سراہااور ساتھ ہی چیئرمین پی سی ڈی ایم اے کوتعاون کو یقین دہانی بھی کروائی۔

پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن(پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین و سابق ڈائریکٹر کراچی اسٹاک ایکسچینج امینیوسف بالاگام والا نے پاکستان کے ساتھ امریکا کے تعاون کو سراہا تاہم دونوں ملکوں میں دستیاب مواقعوں کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ تجارتی حجم کو ناکافی قرار دیا اور اس حوالے سے دونوں جانب سے مزید کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے امریکی سفیرکو بتایا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے کے علاوہ مجموعی ملکی برآمدات میں سب سے زیادہ حصے دار ہے اور یہ انڈسٹری ہمارے بغیر نہیں چل سکتی کیونکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی پیداواری سرگرمیاں بلارکاوٹ جاری رکھنے کے لیے بنیادی خام مال فراہم کرنے میں کمرشل امپورٹرز کا کردار انتہائی اہم ہے۔

امینیوسف باگام والا نیامریکی سفیر کو یہ بھی بتایا کہ امریکا سے پاکستان کی کیمیکلز اینڈ ڈائز سیکٹر میں درآمدات نہیں ہیں جس کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے تاکہ ان شعبوں میں تجارت کو فروغ دیاجاسکے جس کے جواب میں امریکی سفیر نے چیئرمین پی سی ڈی ایم اے کو اپنے ہر ممکن تعاون کییقین دہائی کروائی اور تجاویز طلب کرتے ہوئے کہاکہ وہ بتائیں کہ کس طرح امریکا سے کیمیکلز اینڈ ڈائز کی درآمد ممکن بنائی جاسکتی ہے اس ضمن میں قونصلیٹ تعاون کے لیے تیار ہے۔