قبائلی اضلاع میں پولیس چھاپوں کا معاملہ خیبرپختونخوااسمبلی میں پہنچ گیا

67

پشاور(اے پی پی) قبائلی اضلاع میں پولیس چھاپوں کامعاملہ خیبرپختونخوااسمبلی میںپہنچ گیا۔پیر کو صوبائی اسمبلی اجلاس میں قبائلی
ضلع خیبرسے پی ٹی آئی رکن شفیق آفریدی نے نکتہ اعتراض پر کہاکہ انکے حلقے میں پولیس نے بغیرلیڈیزاہلکارچھاپوں کاسلسلہ شروع کررکھاہے ،خاصہ دار فورس کاپولیس میں انضمام آخری مراحل میں ہے ،دوسری جانب قبائلی اضلاع میں ترقیاتی کام بھی جاری ہیں ،پولیس اوراسپتالوں میں اصلاحات لانے کی وجہ سے پی ٹی آئی حکومت دوبارہ صوبے میں برسراقتدارآئی لیکن پولیس قبائلی اضلاع میں اپنی بادشاہت قائم کرکے رات گئے چھاپے مارتی ہے ،بغیروارنٹ گھروں میں گھس جاتی ہے اورچادروچاردیواری کاتقدس کاخیال نہیں رکھتی ،جس کی بھرپورمذمت کرتے ہیں ،آئندہ اس قسم کے اقدامات کاتدارک کیاجائے ورنہ امن وامان کا مسئلہ پیش آسکتاہے ۔وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہاکہ حکومت قبائلی روایات اورتقدس کاخیال اورتحفظ کریگی ،پولیس کوہدایات جاری کردی جائیں گی کہ قبائلی روایات کوپامال نہ کیاجائے۔