ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ بھارت: پرتشدد واقعات میں مزید 7 افراد ہلاک

208

نئی دہلی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے دوران پر تشدد واقعات میں کمی نہ آسکی، مظاہروں کے دوران مزید 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے دوران مظاہرین پر آر ایس ایس اور پولیس کے مظالم بدستور جاری ہیں۔ پرتشدد کے مختلف واقعات میں اموات کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آر ایس ایس کے انتہا پسند کارکنان نے متنازع شہریت قانون کے خلاف مظاہرین پر تشدد کیا جبکہ پولیس نے مظاپرین پر آنسو گیس شیلنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی اور 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

شمال مشرقی دہلی میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلم اکثریتی علاقوں میں لوٹ مار شروع کردی ہے اور متعددد دکانوں، پٹرول پمپس اور گھروں کو آگ بھی لگا دی ہے جبکہ مسلمانوں کو سر عام تشدد کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ نئی دہلی کے گورنر نے متاثرہ مسلمانوں سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا ہے اور دہلی پولیس کو ہندو بلوائیوں کے خلاف کارروائی کرنے سے منع کردیا گیا ہے جس کے باعث مسلمان آر ایس ایس کارکنان اور بھارتی پولیس کے مظالم کا شکار ہیں۔