پنجاب حکومت کا نواز شریف کو ضمانت دینے سے انکار

168

لاہور:پنجاب حکومت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ضمانت میں توسیع دینے سے صاف انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں خصوصی کمیٹی نے نواز شریف سے متعلق کابینہ کو اپنی سفارشات پیش کیں اور موقف اپنایا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مطلوبہ رپورٹس بورڈ کو پیش نہیں کیں۔

بعد ازاں کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے نیوز کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو کچھ شرائط پر 8 ہفتے کے لیے ضمانت دی گئی تھی مگر 16 ہفتے گزرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل بورڈ اور خصوصی کمیٹی نے نوازشریف کی رپورٹس پر عدم اعتماد کا اظہار کیا جس پر نوازشریف کی جانب سے ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔