شرجیل میمن پر شراب برآمدگی کیس میں فرد جرم عائد

195

کراچی: شراب برآمدگی کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن پر کراچی کی مقامی عدالت نے فرد جرم عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے شراب برآمدگی کیس میں سابق صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن سمیت 4 ملزمان پر فرد جرم عائد کی ہے تاہم ملزمان نے جرم سے انکار کردیا ہے۔

شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان کے صحت جرم سے انکار کرنے پر عدالت نے 18 مارچ کو مزید گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ضیاء الدین ہسپتال کا اچانک دورہ کیا تھا جہاں گرفتار شرجیل میمن سب جیل کمرے میں مقیم تھے۔ کمرے کا معائنہ کرنے پر پیپلز پارٹی کے رہنما کے پاس سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی تھیں۔