کراچی (اسٹاف رپورٹر) چئرمین نیب نے متحدہ کے رہنماسابق صوبائی وزیر عاصم صدیقی کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کرنے منظور ی دے د ی،نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میںسابق سیکریٹری لینڈ سندھ غلام مصطفی کے خلاف ریفرنس کی منظوری دی گئی تفصیلات کے مطابق چیرمیں قومی احتساب بیورو جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ہونے والے کے نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے بدعنوانی کے دو ریفرنسزکی منظوری دے دی،جن میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سابق وزیر لیبر سندھ عادل صدیقی اور سابق سیکریٹری لینڈ سندھ غلام مصطفی کے خلاف ریفرنسز شامل ہیں، سابق وزیر لیبر سندھ عادل صدیقی ، سندھ اسمال انڈسٹریز کے سابق ایم ڈی محمود احمد سمیت ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف ریفرنس میں سرکاری اراضی من پسند افراد کو الاٹ کرنے کا الزام عائد کیا گیاہے مذکورہ غیر قانونی الاٹ منٹ سے خزانے کو 20 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔ جب کہ سابق سیکریٹری لینڈ سندھ غلام مصطفی، سابق سابق سیکرٹری قانوں فرخ متیں ،سابق سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن غلام نبی شاہ اور ان کے خلاف بھی ریفرنس میں سرکاری اراضی کو غیر قاونی طور پر ریگولرائز کرنے کا الزام ہے اراضی غیر قانونی طریقے سے ریگولرائرزسے 300 ملین روپے کا نقصان خزانے کو پہنچا۔ریفرنسز کے علاوہ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے اجلاس میں سابق ڈی جی ہیلتھ سندھ و دیگر کے خلاف انکوائری اوراس کے علاوہ قائداعظم ہائیڈل پاورکمپنی خلاف انکوائری اینٹی کرپشن کوبھجوانے کی منظوری دی گئی، قومی احتساب بیوروکے چیئرمین جاوید اقبال نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کو اکھاڑ پھینکنے کیلیے سرجری وقت کی اہم ضرورت ہے جب کہ نیباولین ترجیح ملک سے لوٹ کر باہر بھیجی گئی رقوم کی واپسی ہے۔ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں قائداعظم تھرمل پاورکمپنی خلاف انکوائری بندکرنےکی منظوری دی گئی