نیب کی کھلی کچہری جمعرات کوہو گی

250

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیب کی کھلی کچہری آج ( جمعرات) ہو گی،ڈی جی نیبنجف قلی مرزا و دیگر متعلقہ افسران کرپشن کے متعلق عوامی شکایات وصول کریں گے،قومی احتساب بیوور کی جانب سے جاری ہونے ایک اعلامیہ کے مطابق شہری اپنی شکایات تحریری طورپر نیب آفس کراچی میں صبح10بجے سے 12بجے تک درج کراسکتے ہیں، ڈی جی نیب کراچی کے مطابق عوام کرپشن جیسی لعنت کے خاتمہ کے لئے نیب ساتھ مل کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں اور سرکاری اداروں و دیگر قومی املاک میں خورد برد کرنے والوں کے خلاف نیب کے پاس اس کھلی کچہری میں نشاندہی کریں۔ نیب قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے تحت فوری کاورائی عمل میں لائے گی