پودوں اوردرختوں کو ہماری زندگی میں اہم حیثیت حاصل ہے

202

ہرنائی (آئی این پی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشرف الدین نے کہا کہ پودا لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لیے پودوں اور درختوں کو ہماری زندگی میں اہم حیثیت حاصل ہے اس کی افادیت اور اہمیت ہم اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ درختوں سے ہمیں آکسیجن ملتی ہے یعنی درخت ہیں تو ہم زندہ ہیں درختوں کی قدر پوچھنی ہے تو صحرا کے باسیوں سے پوچھا جائے کہ درخت نہ ہونے کی وجہ سے وہ کتنی مشکلات سے دوچار ہیں پودے بھی پیار مانگتے ہیں اور جب آپ ان کی پرواہ نہیں کرتے تو یہ نہ صرف مرجھا جاتے ہیں بلکہ انسان پھلوں سبزیوں ودیگر میوہ جات جیسی نعمتوں سے محروم ہو کر رہ جاتے ہیں۔درخت انسانی زندگی کیلیے ہی نہیں بلکہ کا ئنا ت کی بقا کیلئے بھی انتہائی ضروری ہے۔ شجر کاری کے حوالے سے اجتماعی طور پر بھی اور ہر شخص کو انفرادی طور پر بھی اپنا کر دار ادا کرنا چاہیے ،محض شجر کاری ہی نہیں بلکہ پو د ے لگا نے کے بعد ان کی حفاظت بھی ہمارا فر ض ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈی سی ہائوس ہرنائی میں موسم بہار شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر فیض اللہ خان ترین ،ڈویژنل فارسٹ آفیسر ہرنائی بخت اللہ کاکڑ ، رینج فارسٹ آفیسر روح اللہ ،ایس ڈی او ویلڈ لائف ذاکر مری نے بھی خطاب کیا ۔