خاتون سیاستدان ایم این اے کی تیسری بیوی بن گئیں

216

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و سابق صوبائی وزیر نادیہ گبول نے رکن قومی اسمبلی سردار خالد لوند کو اپنا جیون ساتھی چن لیا۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق نادیہ گبول نے ایم این اے خالد لوند سے شادی کر لی ہے۔نادیہ گبول اور سردار خالد لوند کی دعوت ولیمہ کی تقریب 27 فروری کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہو گی۔پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نادیہ گبول کی طرف سے ولیمہ کی دعوت نامے تقسیم کر دیے گئے ہیں۔میر پور ماتھیلو نامہ نگار کے مطابق نادیہ گبول سردار عبداللطیف گبول کی صاحبزادی ہیں۔سردار خالد احمد خان لوند کی کی یہ تیسری شادی ہے،ان کے تین بیٹے ہیں اور ان کے صاحبزادے میر شہباز خان لوند میونسپل کمیٹی میر پور ماتھیلوں کے چیئرمین ہیں۔واضح رہے کہ سردار خالد لوند گھوٹکی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔جب کہ نادیہ قبول بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی متحرک رہنما ہیں۔وہ سابق صوبائی وزیر بھی رہ چکی ہیں۔