کل سے ہفتے تک طوفانی بارشوں کا امکان

580

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے جمعرات سے ہفتے کے دوران ملک میں گر ج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی اور کہا تیز ہوائیں چلیں گی کہیں کہیں ڑالہ باری کا بھی امکان ہے،

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعرات کی شام ملک میں داخل ہوگا، جس کے باعث جمعرات سے ہفتے کے دوران ملک میں گر ج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی،جہلم اورسرگودھا میں بارش کے ساتھ ڑالہ باری کا بھی امکان ہے، اس دوران لاہور،فیصل آباد،گوجرانوالہ،گجرات،سیالکوٹ میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسیں گے،

جمعرات سے ہفتے کے دوران بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیراورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ صوبہ سندھ میں موسم خشک رہیگا تاہم سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے،

دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کیا ہے کہ ملک میں کل سے ہفتے تک طوفانی بارشوں کا امکان ہے، طوفانی ہوااورموسلا دھار بارشوں کانظام کل پنجاب میں داخل ہوگا، جس سے لاہور اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے بیشترشہروں میں شدید بارش اور ڑالہ باری متوقع ہے جبکہ ڈی جی خان، ملتان، بہالپور اور جنوبی پنجاب کے شہروں میں گرد کے طوفان اور بارش کا امکان ہے،

پی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے میں کہا ہے کہ پنجاب کی تمام ضلعی انتظامیہ حفاظتی اقدامات کریں،

آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم خیبر پختونخوا،شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں /گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔