گٹکا بیچنے والا پولیس افسرگرفتار

209

بدین: ضلع ٹنڈو محمد خان میں تعینات پولیس انسپکٹر گٹکا بیچنے کے جرم میں گرفتار۔

ایس ایچ او محمد انور لغاری کی سربراہی میں پولیس کی ٹیم نے بدین، حیدرآباد روڈ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران بغیر نمبر بلیٹ کی مشتبہ مہران کار ( بعد تفتیش AFC-182) کو روکا جس میں دوران معائنہ 25200  سفینہ گٹکوں کی متعدد تھیلیاں برآمد ہوئیں۔ جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران، پنگھریو کے رہائشی  قمر زمان ولد قلندر بخش کھوسو نے بتایا کہ وہ پولیس افسر ہیں اور ضلع ٹنڈو محمد خان میں تعینات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ طویل عرصے سے سفینہ گوٹکا کی فروخت میں ملوث ہیں۔

پولیس نے قمر زمان کے خلاف دفعہ J337, 269, 270 کے تحت ایف آئی آر درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ ایس ایس پی حسن سردار نیازی کی ہدایت پر بدین میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔