اگر حمایت ملی تو دوبارہ واپس آؤں گا، مہاتیر محمد

220

کوالالمپور: ملیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ اگر ارکان اسمبلی کی جانب سے حمایت ملی تو وزارت عظمیٰ کا عہدہ دوبارہ قبول کروں گا۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق مہاتیر محمد نے اپنی واپسی کو ممکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ارکان اسمبلی کی حمایت ملی تو بطور وزیر اعظم دوبارہ آؤں گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اندرونی سیاسی اختلافات کی بنا پر مہاتیر محمد نے وزارت عظمیٰ سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا جس کا نوٹس انہوں نے بادشاہ کو بھی بھجوادیا تھا۔