راولپنڈی (آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصری کمانڈر انچیف اور وزیر دفاع جنرل محمد احمد ز کی محمد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاع اور سیکورٹی کے شعبوں میں بات چیت کی گئی۔ بدھ کے روز آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق مصری مسلح افواج کے کمانڈر انچیف اور وزیر دفاع نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔