نااہل حکمران ملک کو مسلسل کمزور کر رہے ہیں‘ فضل الرحمن

202

لاڑکانہ/ سکھر (آن لائن) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نااہل حکمران ملک کو مسلسل کمزور کر رہے ہیں‘ ریاستی وسائل کو ہمارے خلاف استعمال کیا گیا تو فتح ہماری ہو گی اور شرمندگی تمہارا مقدر ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اسلامیہ لاڑکانہ اور جامعہ حمادیہ پنوعاقل سکھر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، مولانا ناصر محمود سومرو، مولانا راشد محمود سومرو ، مولانا سراج احمد شاہ امروٹی، مولانا سعود افضل ہالیجوی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اگر ریاستی وسائل کو ہمارے خلاف استعمال کیا گیا تو فتح ہماری ہو گی اور شرمندگی تمہارا مقدر ہوگی‘ یہ حکمران ناجائز بھی ہیں اور نااہل بھی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دوسروں کو چور چور کہنے سے قوم کا پیٹ نہیں بھرتا خود انسان بن کر سیاست اور حکومت کرتے تو یہ نوبت نہ آتی‘ ہم پر ایسے حکمران مسلط ہیں جو ملک کو کمزور سے کمزور کرتے جا رہے ہیں۔