سوات: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی صحافی جاں بحق

128

مینگورہ (آن لائن) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے شکردارا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی صحافی جاں بحق ہوگئے جبکہ گارڈ
حملے میں محفوظ رہا۔ رپورٹ کے مطابق مقتول صحافی امن کمیٹی کے رکن کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ(ن) کے مقامی رہنما بھی تھے۔ پولیس کے مطابق جاوید اللہ خان کار میں سوار ہو کر اپنے کھیتوں پر جارہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گئے، تاہم حملے کے وقت کار میں صحافی کے ساتھ موجود پولیس گارڈ محفوظ رہا۔ ادھر واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انسداد دہشت گردی کے حکام نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو خالی کروایا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔