کروناوائرس: ایران میں اموات کی تعداد 26 ہوگئی

173

24 گنٹوں کے دوران ایران میں مزید 7 افراد کروناوائرس کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گئے۔

ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہاںپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں مزید 106 کروناوائرس کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جن کی مجموعی تعداد اب تک 246 تک پہنچ چکی ہے۔

کروناوائرس کے نئے شکار ہونے والوں میں پارلیمنٹ کی نیشنل سیکیورٹی اور خارجہ امور کے سربراہ مجتبیٰ ذوالنور ہیں جن کو وبائی مرض کے خطرات کے پیش نظر علیحدہ رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند دنوں سے ایرانی ڈپیوٹی وزیر صحت ایرج ہررچی بھی کرونا وائرس کا شکار ہیں اور ان کو بھی وبائی خطرے کے پیش نظر علیحدہ رکھا گیا ہے۔