بھارت: مسلم کش فسادات میں اموات کی تعداد 32 ہوگئی

172

نئی دہلی: پولیس اور انتہا پسند ہندوؤں کا دہلی میں متنازعہ شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر ظلم جاری۔ مظاہروں کے دوران اب تک 32 اموات ہوچکی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں مسلم کش فسادات نے زور پکڑ لیا ہے۔

مقامی پولیس اور حکمراں جماعت آر ایس ایس کے انتہا پسند کارکنان مظاہرین کے خلاف تشدد پر اتر آئے ہیں جس میں اب تک 32 اموات ہوچکی ہیں۔

مسلمانوں کے گھروں اور ان کی املاک کو تباہ کیا جارہا ہے۔ نئی دہلی حکومت نے پولیس کو ہندو بلوائیوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے منع کردیا ہے جس کے باعث مقامی پولیس بھی مسلمان مظاہرین پر ظلم کرنے میں پیش پیش ہے۔

واضح رہے کہ کچھ انتہا پسند ہندوؤں نے گزشتہ روز ایک مقامی مسجد کو بھی نشانہ بنایا تھا جس میں مسجد کے مینار پر چڑھ کر اس کی بے حرمتی کی گئی تھی اور بھارتی جنڈا لہرایا تھا۔