چین میں کرونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا

323

بیجنگ: چین میں کرونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا،33 ہزار افراد وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چین میں پراسرار کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے نتیجے میں 78000 سے زائد متاثرین میں سے 33 ہزار سے زائد افراد وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

وائرس سے یومیہ اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے تاہم گزشتہ روز 30 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2801 ہوگئیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائرس کو شکست دینے کے لیے خصوصی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔