لیگی رہنما احسن اقبال کا پاسپورٹ  ضبط ،بیرون ملک سفر پر پابندی

59

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا پاسپورٹ ضبط کر لیا ہے۔خیال رہے کہ سابق وزیر داخلہ احسن
اقبال کو قومی احتساب بیورو کے دفتر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔ نیب حکام نے لگی رہنما کا پاسپورٹ قبضے میں لے کر ان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق احسن اقبال نے بیرون ملک سفر نہ کرنے کا بیان حلفی بھی دے دیا ہے۔ نیب نے احسن اقبال سے بیرون ملک سفر نہ کرنے کی یقین دہانی کے لیے بیان حلفی مانگا تھا۔