کوئٹہ:ٹریفک حادثات میں2افراد جاںبحق

60

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک کے 2مختلف حادثات میں 12سالہ لڑکے سمیت 2افراد جاںبحق ہوگئے۔گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے اختر آباد میں سوزوکی موٹرسائیکل ٹکر کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار عزیز احمد جاںبحق ہوگیا جبکہ دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے 12سالہ لڑکا خیال محمد جاںبحق ہوگیا،لاشوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔