کراچی میں کروناوائرس کا دوسرا کیس سامنے آگیاہیں جبکہ متاثرہ شخص کو سول اسپتال کے آئسولیشن ورڈ میں منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایران سے آئے اس شخص کو 4 روز قبل سول اسپتال میں داخل کرویا گیا تھا،جس کے بعد آج اس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ اور سول اسپتال کی ایڈیشنل میڈیکل سپر نٹنڈنٹ جنرل نےمتاثرہ شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مریض حال ہی میں ایران سے واپس پاکستان پہنچا تھا اور ایران میں ہی مریض کو کورونا وائرس کا اثر ہوگیا تھا جبکہ مریض سے رابطے میں رہنے والے دیگر افراد کو بھی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کروناوائرس کے مصدقہ کیس کی تعداد 3 ہوگئی۔