کورونا وائرس: بلوچستان میں قیدیوں کی بھی اسکریننگ کا فیصلہ

260

کورونا وائرس کے پیش نظر بلوچستان حکومت نے صوبے کے تمام جیلوں میں موجود قیدیوں کی بھی اسکریننگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفیصلات کے مطابق بلوچستان کے آئی جی جیل خانہ جات ملک محمد یوسف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ محکمہ جیل خانہ جات نے صوبے کے تمام جیلوں میں موجود قیدیوں کی اسکریننگ کرنے کا فیصلہ کیا ہےجس کے لیے محکمہ صحت کو بھی مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔انہوں نے اپنی گفتگو میں بتایا ہے کہ صوبے کی تمام جیلوں میں وائرس کش اسپرے کیا جارہا ہے جبکہ صفائی ستھرائی کے انتظامات بھی بہتر کیے جا رہے ہیں۔

ملک محمد یوسف نے مزید کہا ہے کہ صوبے کے جیلوں میں اوور کراؤڈ نہیں ہے، کورونا وائرس کے حوالے سے زیادہ پریشان کن صورتحال نہیں ہےمگر ہم نے پھر بھی قیدیوں کی اسکریننگ کا فیصلہ کیا ہے۔