اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کے ذریعے 20 کروڑ بھارتی مسلمانوں کو انتہا پسندی کی طرف دھکیل رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹیوٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پولیس اور آر ایس ایس کے غنڈوں نے مل کر دہلی میں مسلمانوں کا قتل عام کیا،بھارت کی اس انتہا پسندی کی وجہ سے نہ صرف خطےمیں بلکہ پوری دنیا پر اسکے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔
میں مسلسل نشاندہی کررہا ہوں کہ اگر عالمی برادری نے صورتحال میں مداخلت سے مزید گریز کیا تو ان واقعات کے تباہ کن نتائج محض خطے تک ہی محدود نہیں رہیں گے بلکہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے۔ pic.twitter.com/GbLlARMbvB
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 29, 2020
انہوں نے کشمیر سے متعلق کہا کہ بھارتی بربریت کی وجہ سے کشمیری نوجوان انتہا پسندی کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ بھارت کی جانب سے اب 20 کروڑ بھارتی مسلمانوں کو بھی انتہا پسندی کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔