انفنکس کا پاکستان میں اسمارٹ فون بنانے کا اعزاز

769

کراچی

پاکستان میں اسمارٹ فون برانڈ میں نمایاں مقام رکھنے والی کمپنی انفنکس نے اپنے جدید اور اعلیٰ معیاری پراڈکٹس کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے پاکستان میں اسمارٹ فون صنعت کاری کے پہلے برانڈ کا اعزاز حاصل کرلیا۔ یاد رہے کہ انفنکس کی جانب سے پاکستان سے صنعت کاری کے آغازکی بنیادی وجہ کمپنی کی پاکستان میں مسلسل سرمایہ کاری ہے، جس کا مقصدلیبر کو بااختیار بنانے کے مشن میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔

ملک کے ’میڈان پاکستان‘ کے اقدام کی صف بندی میں، ملک کو ایک علاقائی ٹیکنالوجی حب میں تبدیل کرنے کیلئے کمپنی اپنی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے ، اور کمپنی نے اپنے مشن اور پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے مقامی مقصد کی تکمیل میں ایک قدم اور بڑھایا ہے۔ کرونا وائرس کی غیر ضروری اندیشے اور انفنکس کی جدید مصنوعات تک عدم رسائی روکنے کیلئے چینی اسمارٹ فون برانڈ کی ملک میں مینوفیکچرنگ مددگار ثابت ہو رہی ہے،اور مقامی ملازمین خاص طور پر خواتین کو با اختیاز بنانے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے، کیونکہ انفنکس پاکستان کی فیکٹری میں کام کرنے والی افرادی قوت کا 60فیصد حصہ خواتین پر مشتمل ہے۔

اس موقع پر انفنکس پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر Mr. Joe Hu کا کہنا تھا کہ ہماری نظراپنے صارفین کے تجربات کو بہتر بنانا ہے، چاہے وہ ہماری مصنوعات کے ذریعے ہو یا پھر ان پراڈکٹس کی تیاری کے ذریعے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صنعت کاری کا مقصد لیبر خاص طور پر خواتین لیبر کو بااختیار بنانے کے ساتھ اپنے مشن کو آگے بڑھانا ہے۔

انفنکس کو دور حاضر میں پاکستان میں سب سے بڑی موبائل فون پروڈکشن اور تیار کرنے والی کمپنی کی حیثیت حاصل ہے، موجودہ فیکٹری ہرسال 3ملین(30لاکھ)یونٹس(موبائل فونز) تیار کرتی ہے، ملک میں فروخت ہونےوالے تمام مصنوعات مقامی فیکٹریوں میں تیار کی جارہی ہیں، جس میں اسمارٹ فونز، ٹیبلٹس اور دیگر ڈیوائسز شامل ہیں۔