چارسدہ، تاوان کی غرض سے اغوا بچہ حسن ابدال سے بازیاب

69

چارسدہ (آئی این پی) چھے کروڑ روپے تاوان کی غرض سے اغوا کیے جانے والے پانچ سالہ ایان علی کو پولیس نے اٹک کے علاقے حسن ابدال میں آپریشن کر کے ایک گھر سے بازیاب کرا لیا۔ آر پی او مردان شیر اکبر کہتے ہیں چار اغواکاروں کو گرفتار کر کے بھاری اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔چارسدہ پولیس کی ایک ٹیم نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسٹیشن کورونہ چارسدہ سے اسکول سے واپسی پر اغوا ہونے والے 5 سالہ محمد آیان کوحسن ابدال میں آپریشن کے ذریعے بحفاظت بازیاب کر کے اغوا کار گروہ کے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اغوا کار بچے کے والد محمد نعیم خان سے 6 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ڈی آئی جی مردان شیر اکبر خان کے مطابق کیس کی تفتیش باریک بینی سے کر رہے ہیں واردات کے سہولت کاروں پر بھی جلد ہاتھ ڈالا جائے گا۔ ڈی آئی جی مردان شیر اکبر خان کے مطابق مغوی بچے کے والدین نے پولیس کا بھرپور ساتھ دیا موقع پر موجود بچے کے والد نے آر پی او مردان ڈی پی او چارسدہ اور پویس تفتیشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنی طرف سے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کر دیا کہتے ہیں زندگی بھر پولیس کارکردگی کو نہیں بھولوں گا۔ڈی آئی جی مردان شیر اکبر خان اور ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان نے بچے کی برآمدگی میں اہم کردار ادا کرنے والی پولیس ٹیم کی بہادری کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نقد انعامات اور توصیفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔