کوئٹہ (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ افغانستان امن معاہدہ قابل ستائش،عمل درآمد کی ضرورت ہے مداخلت اور جنگ نے افغانستان کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا۔ افغان عوام اور وہاں کی سیاسی دینی قوتوں کو پرامن اسلامی حکومت بنانے کا موقع دینا چاہیے۔ امریکا و کفار مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے یہ قرآ ن کا فیصلہ ہے۔ امریکی جنگ کا حصہ بننے سے ملک کو 120ارب ڈالر اور 75ہزار لوگوں کا جانی نقصان اٹھا نا پڑا۔مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ ملکی معیشت اور تجارت کو ناقابل تلافی نقصان ہوااس پر دکھ کا اظہار کرنے اور ہاتھ ملنے سے بات نہیں بنے گی۔ مہنگائی بدعنوانی کے سیلاب کے سامنے بند باندھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے قومی امنگوں ، مسائل و مشکلات کے پیش نظر مہنگائی و بدعنوانی کے خلاف تحریک شروع کی ہے عوام ہمار اساتھ دیں۔