خیبر پختونخوا ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کرایوں میں کمی کا اعلان

128

پشاور(صباح نیوز) پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے پر خیبر پختونخوا ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ خیبر پختونخوا ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کے کرایے میں کمی کا اعلامیہ جاری کیا گیا ۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ صوبے میں شہروں کے درمیان چلنے والی
گاڑیوں کے کرائے میں 4 اعشاریہ 2 فی صد کمی کی گئی۔ صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر کا کہنا تھا کہ کرایوں میں کمی ڈیزل کے نرخوں میں کمی کے تناسب سے کی گئی ہے، جس کا مقصد عوام کو فوری ریلیف دینا ہے۔