کروناوائرس: ایران میں اموات کی تعداد 54 ہوگئی

176

تہران: ایرانی وزارت صحت نے کروناوائرس کے باعث 54 اموات کی تصدیق کردی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 978 تک پہنچ گئی۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق ایران میں کروناوائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 54 ہوگئی ہے جبکہ 978 افراد کروناوائرس کا شکار ہیں۔

وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور کا کہنا ہے کہ ایران کے متعدد شہر کروناوائر کی لپیٹ میں آچکے ہیں جس میں اہل تشعیوں کا سب سے مقدس شہر مشہد بھی شامل ہے جہاں ہزاروں افراد زیارت کیلئے جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ کروناوائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر ایران کا دارالحکومت تہران ہے جہاں 170 افراد وبائی مرض میں مبتلا ہیں۔