عورت کی نام نہاد آزادی مارچ کی مخالفت کرتے ہیں ‘حلیم عادل

341

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنا اہم ترین بیان میں کہا ہے کہ عورت کی نام نہاد آزادی مارچ کی مخالفت کرتے ہیں خواتین کے بغیر اقوام اور معاشرے کی کامیابی ممکن نہیں۔ ہم خواتین کے حقوق کے تحفظ کے ضامن ہیں۔ مغربی تہذیب کے پروردہ کچھ لوگ حقوق نسواں کے نام پر بے حیائی پھیلانا چاہتے ہیں۔ عورت تہذیب کی بنیاد اور معاشرے کا ستون ہے۔ ماں بہن بیٹی کو انکا جائزمقام دلانا،انکے حقوق کا تحفظ کرنا ہر فرد پر فرض ہے عورت آزادی مارچ عورتوں کے حقوق کے لیے نہیں انکے تشخص کو مسخ کرنے کے لیے ہے۔ عورت آزادی مارچ کے نام پر قوم کو فتنوں میں مبتلا کرنے سے گریز کیاجائے۔حکومت سے بھی درخواست ہے کہ عورت آزادی مارچ کے نام پر خواتین کی تذلیل کو روکاجائے۔ عورت مارچ کرنے والی خواتین کس قسم کی آزادی چاہتی ہیں؟ ہم مادر پدر آزادی کے کسی صورت حق میں نہیں ہیں۔ میرا جسم میری مرضی کیسی آزادی ہے؟ دین اسلام نے چودہ سو سال قبل عورت کو اسکے تمام جائز حقوق دئے۔ اسلام نے ماں کے سامنے ‘‘اْف ‘‘ تک نہ کرنے کا درس دیا۔ ہم خواتین کو وراثت، سیاست،اور معاشرے میں برابری کا حق دینے کے حامی اور اسکے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔