مقبوضہ کشمیر، آزادی پر تقریر ،جماعت اسلامی کے 2 ارکان پر مقدمہ

201

سرینگر(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام نے مئی2018ء میں شہیدہونے والے لیکچررار ڈاکٹر محمد رفیع بٹ کی نماز جنازہ کے موقع پر آزادی کے حق میں تقریر کرنے پر ایک امام مسجد سمیت مقبوضہ کشمیرکی جماعت اسلامی کے2ارکان کے خلاف چارج شیٹ دائر کردی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے بتایا کہ اس نے چنڈونا گاندربل میں ڈاکٹر محمد رفیع بٹ کی نماز جنازہ کے موقع پر تقریر کرنے پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون کے تحت محمد رفیق شاہ اور بشیر احمد لون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ شہید رفیع بٹ کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ سوشیالوجی میں پڑھاتے تھے۔ تحقیقاتی رپورٹ قانونی چارہ جوئی کا اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے بھارتی حکام کو بھجوا دی گئی تھی جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔