ایف آئی اے سے ثاقب نثار کے بیٹے کی شادی پرطنزیہ تبصروں کی رپورٹ طلب

166

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت نے ایف آئی اے سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی شادی کی تقریب کی تصاویر پر طنزیہ تبصروں کی رپورٹ طلب کر لی۔ لاہورہائیکورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی شادی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز پر طنزیہ تبصروں کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔عدالتی حکم نامہ اس وقت سامنے آیا جب سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے
کے لیے نئے رولز پر عمل درآمد کے حوالے سے ایک کیس کی لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔درخواست گزار وکیل منیر احمد نے پہلے سے جاری مقدمے میں ایک متفرق درخواست دائر کی جس میں انہوں نے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے بیٹے کی شادی کی تقریب کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری طنزیہ تبصرے کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی درخواست کی گئی۔درخواست گزار وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ سوشل میڈیا پر سابق چیف جسٹس کے صاحبزادے کی شادی اور ڈیم کی تعمیر پر طنزیہ تبصرے کیے جا رہے ہیں اور براہ راست ان کی ذات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔وفاقی کابینہ یوٹیوب ،ٹک ٹاک و دیگر ایپس کو ریگولیٹ کرنے کے لیے رولز کی منظوری دے دی ہے۔تمام سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کو پاکستان میں رجسٹرڈ کرنے اور ان کے دفاتر کھولنے کا بھی کہا گیا۔ابھی تک ان رولز پر عمل درآمد نہیں ہوا اس لیے اس طرح کی صورتحال سامنے آئی۔عدالت پی ٹی اے اور وزارت داخلہ کو توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے کے خلاف فلٹر لگانے کا حکم دے۔عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کر لی۔واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے،ان کی لاہور کینٹ کے ایک نجی شادی ہال میں نجم ثاقب کی ولیمہ کی تقریب منعقد ہوئی۔د عو ت و لیمہ میں چیف جسٹس آف پا کستان جسٹس گلزار احمد، لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مامون الرشید سمیت عدالت عالیہ اور عدالت عظمی کے ججز ،سیئنر قانون دان حامد خان، احسن بھون، اعظم نذیر تارڑ سمیت دیگر وکلاء سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔