افغان صدر اشرف غنی پاکستان کے خلاف کھل کرسامنے آ گئے

187

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے صدر اشرف غنی پاکستان کے خلاف کھل کرسامنے آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز صوبہ ننگرہار میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ اگرطالبان اپنے جیلوں سے اپنے ساتھیوں کی رہائی چاہتے ہیں تو
پاکستان سے تعلق ختم کردیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ طالبان امریکا کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد اپنی بغاوت کا جواز پیش نہیں کرسکتے ہیں، اگر طالبان نے اپنے قیدیوں کی رہائی کو دوسرے ممالک سے بات چیت کرنے کی شرط کے طور پر مقرر کیا ہے تو ہمارے پاس بھی شرائط ہیں۔واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی امریکی معاہدے سے پیچھے ہٹ گئے تھے، بیان دیتے ہوئے افغانی صدر کا کہنا تھا کہ طالبان کے 5 ہزار قیدیوں کی رہائی کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا، انکے قیدیوں کا معاملہ افغانستان کی عوام کا حق خود ارادیت ہے۔انھوں نے مزید کہا تھا کہ طالبان قیدیوں کی رہائی کا معاملہ انٹر افغان مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
اشرف غنی