چین کے منسوخ آرڈرز پاکستان کو مل رہے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

119

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث چین کے منسوخ ہونے والے آرڈرز پاکستان کو مل رہے ہیں۔ پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی
اے سی) کا اجلاس چیئرمین رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو مانیٹری پالیسی اور مہنگائی پر بریفنگ دی۔کورونا وائرس کا خوف سرمایہ کاروں کے756 ارب روپے کھا گیا۔ رضا باقر کا کہنا تھا کہ جولائی سے زرمبادلہ ذخائر میں ساڑھے 9 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے‘ ذخائر بڑھتے رہے تو عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) سمیت کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے چین کے آرڈر منسوخ ہو رہے ہیں اور چین کے منسوخ آرڈر اب پاکستان کو مل رہے ہیں جب کہ پاکستان کو چین سے سپلائی بھی متاثر ہو رہی ہے‘ ایران کے کورونا وائرس کے منفی اثرات بھی یہاں آسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈالر 162 سے 155 روپے کی سطح پر آچکا ہے جب کہ مہنگائی میں 2 فیصد کمی آگئی ہے اور یہ مزید کم ہوگی، رواں مالی سال مہنگائی 11 سے 12 فیصد رہے گی‘ مہنگائی مزید کم ہونے سے شرح سود میں بھی کمی آئے گی۔گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاشی اصلاحات میں شراکت دار ہے، آئی ایم ایف سے بات چیت کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پرہوتی ہے‘ ہم چاہتے ہیں کہ زرمبادلہ ذخائر برآمدات میں اضافے سے بڑھیں‘ لوگ فارن کرنسی اکائونٹس روپے میں منتقل کر رہے ہیں۔
اسٹیٹ بینک