بھارتی فوجیوں کے کمپائونڈ پر ’’پاکستان زندہ باد ‘‘ کے نعرے تحریر

123

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی آرمی کمپائونڈ پر ’’ پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے درج ، بھارتی آگ بگولہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی کے فوجیوں کے رہائشی کمپائونڈ پر پاکستان زندہ باد اور فری کشمیر کے نعرے تحریر کردیے گئے۔ درو دیوار پر درج نعروں نے بھارتی حکام اور عوام کو آگ
بگولہ کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ پاکستان زندہ باد کے نعرے تحریر کرنے پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔دوسری جانب کرناٹک کا رہائشی بھارتی شہری پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کرنے لگا، بھارتی پولیس نے شہری کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شہری ذہنی معذور لگتا ہے۔ گرفتار ی کے بعد بھی شہری پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتا رہا۔یاد رہے اس سے قبل بھارتی لڑکی نے ایک جلسے کے دوران پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا۔ نعرے لگانے پر سماجی کارکن کوقتل کی دھمکی دی گئی ، ہندو انتہا پسندوں نے سماجی کارکن کے سر کی قیمت 10 لاکھ مقرر کردی، جبکہ سماجی کارکن کیخلاف غداری کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوانتہا پسند تنظیم رام سینا نے سماجی کارکن امولیا لیونا کے سرکی 10لاکھ روپے قیمت مقرر کردی ہے، امولیا نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا جس پر ہندوانتہا پسندوں نے ان کو دھمکیاں دیں اور ان کیخلاف غداری کا مقدمہ بھی درج کیا گیا۔اب انتہا پسندوں نے پولیس کو دھمکی دی ہے کہ اگر امولیا کو رہاکیا گیا تو ان کو قتل کردیا جائے گا، اور قاتل کو 10 لاکھ انعام دیا جائے گا۔ واضح رہے سماجی کارکن امولیا نے بھارتی شہر بنگلور میں شہریت کے ترمیمی بل کیخلاف احتجاج کے دوران پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا جس پر انہیں گرفتارکرکے غداری کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔