وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ او آئی سی کے انتہائی اہم وفد کے آزاد جموں وکشمیر اور لائن آف کنٹرول کے دورے سے بھارتی جرائم دنیا کے سامنے آئیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس اہم اور سنجیدہ انسانی مسئلے پر او آئی سی کا اجلاس بلانا مظلوم کشمیریوں کے حوصلوں کو مزید بلند اور انکی آواز کو مزید قوت دے گا۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے، پوری وادی جیل کا منظر پیش کر رہی ہے، اسلامی دنیا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کا جائز، جمہوری اور قانونی حق دلوانے میں عملی کردار ادا کرے۔
اس اہم اور سنجیدہ انسانی مسئلے پر او آئی سی کا اجلاس بلانا مظلوم کشمیریوں کے حوصلوں کو مزید بلند اور انکی آواز کو مزید قوت دے گا۔مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے، پوری وادی جیل کا منظر پیش کر رہی ہے۔2/1
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 4, 2020
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ او آئی سی کے انتہائی اہم وفد کے آزاد جموں کشمیر اور لائن آف کنٹرول کے دورے سے بھارتی جرائم دنیا کے سامنے آئیں گے،پوری دنیا پر یہ بھی ثابت ہو چکا ہے کہ بھارت مسلسل جھوٹ بول رہا ہے اورانسانیت کے خلاف اپنے جرائم اورعالمی ضابطوں کی کھلم کھلاخلاف ورزی پرپردہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے، بھارت ان جرائم میں ملوث نہ ہوتا تو او آئی سی سمیت پوری دنیا کو مقبوضہ جموں و کشمیر جانے کی اجازت دیتا۔
او آئی سی کے انتہائی اہم وفد کے آزاد جموں کشمیر اور لائن آف کنٹرول کے دورے سے بھارتی جرائم دنیا کے سامنے آئیں گے۔پوری دنیا پر یہ بھی ثابت ہو چکا ہے کہ بھارت مسلسل جھوٹ بول رہاہے اورانسانیت کے خلاف اپنے جرائم اورعالمی ضابطوں کی کھلم کھلاخلاف ورزی پرپردہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔2/1
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 4, 2020
او آئی سی کے وفد کو ایل او سی کی صورتحال اور فائر بندی کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔