اسلام آباد: کروناوائرس خطرے کے پیش نظر سعودی حکومت نے 31 مارچ تک عمرہ زائرین پر پابندی عائد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ائیرلائن نے عمرہ زائرین پر پابندی کی تاریخ کو بڑھا کر31 مارچ تک کردیا ہے جبکہ وزٹ ویزا والوں کے بھی تمام ٹکٹس منسوخ کردیے ہیں۔
سعودی ایئر لائن نے منسوخ شدہ ٹکٹوں کے ری فنڈ کیلئے مسافروں کو ایئر لائن کے سیلز سپورٹ سنٹر سے رابطہ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔
اس سے قبل سعودی حکام کی جانب سے عمرہ کرنے والوں پر 15 مارچ تک پابندی عائد کی گئی تھی تاہم کرونا وائرس کے خطرات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تاریخ 31 مارچ تک بڑھادی گئی ہے۔