ہریپور: پاکستان کے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو پاکستان مسلم لیگ(ن) سے خوف کا مرض لاحق ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ان کی انتظامیہ اپنی ساری توانائی ملک کی ترقی کے بجائے مسلم لیگ(ن) کی قیادت کو جیلوں میں ڈالنے کیلئے صرف کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو مسلم لیگ(ن) سے خوف کا مرض لاحق ہے۔ ایک سوال کے جواب میں خاقان عباس کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت اب تک کی ساری حکومتوں سے بڑھ کر نا اہل ثابت ہوئی ہے۔ اس حکومت نے اب تک عوام کو کوئی ریلیف فراہم نہٰیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس حکومت میں مہنگائی اس درجہ ہوچکی ہے کہ عوام کی خریدنے کی طاقت تک سلب ہوچکی ہے۔