پشاور(آن لائن )بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقوم حاصل کرنے والے گریڈ 4سے گریڈ 16تک کے درجنوں افسران کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ہیں پہلے مرحلے میں گریڈ 17سے گریڈ 20تک 34افسران ، خواتین پرنسپلز ، اسسٹنٹ پروفیسرز کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے تھے اب دوسر ے مرحلے میں مختلف صوبائی محکموں کے گریڈ 4سے گریڈ 16کے 250سے زائد ملازمین کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقوم حاصل کرنے والوں سرکاری افسران اورملازمین کو اپنے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے ڈسٹرکٹ افسران کی جانب سے شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ہیں شوکاز نوٹسز میں انہیں 2 ہفتے کے اندر اندر جواب دینے کی ہدایات کی ہے ۔ ذرائع نے بتایاہے کہ شوکاز نوٹسز کا جواب نہ دینے کے باعث ان کے خلاف مزید کاروائی عمل میں لائی جائیگی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے وصول کرنے والوںکیخلاف گھیرا تنگ کردیا ہے گریڈ 17سے اوپر کے افسران شوکاز نوٹس کا جواب آئندہ ہفتے اپنے متعلقہ محکموں کے سربراہوںکودینگے جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔