قربانی کا جذبہ چیلنجز سے نمٹنے کی طاقت دیتا ہے‘ آرمی چیف

87

راولپنڈی (صباح نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قربانی کا جذبہ اور حب الوطنی چیلنجز سے نمٹنے کی طاقت دیتی ہے۔ انہوں نیبدھ کو کھاریاں کے قریب تربیتی علاقے کا دورہ کیا اور وہاں جاری انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ کے مقابلے دیکھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں کے قریب ٹریننگ ایریا کا دورہ کیا۔ انہوں نے پاک آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلوں کا معائنہ کیا‘ان مقابلوں میں کراچی کور نے پہلی، ملتان کور نے دوسری اور راولپنڈی کورنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ترکی نے بین الاقوامی ٹیموں میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ سعودی عرب، سری لنکا اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کو سلور میڈلز دیے گئے۔ پاک فضائیہ کی ٹیم نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ مقابلوں کا مقصد انسداد دہشت گردی سے متعلق ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا تھا۔ آرمی چیف نے مقابلے کی کامیاب تکمیل پر شرکا کو مبارکباد بھی دی۔