حکومت یہودیوں کے اشارے پر چل رہی ہے،اکرم درانی

97

بنوں(صباح نیوز)صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و سابق وزیر اعلیٰ پختونخوا اکرم خان درانی نے علاقہ نورڑ میں جلسہ دستار بندی سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ حکومت یہودیوں کی حکومت ہے،ان کے اشارے پر چل رہی ہے ،حکومت قائم ہوتے ہی مہنگائی کی انتہا کردی ہے ،جس کی وجہ سے غریب عوام 2وقت کی ر وٹی کے لیے ترس رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن سے قبل عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ اب تک پایہ تکمیل تک نہیں پہنچائے ہیں ،ان کے سارے وعدے فریب نکلے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں بے حیائی کی انتہاء ہے ،جہاں بھی دیکھتے ہیں بے حیائی کی فضاء نظر آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ ملک میںعلمائے کرام ہی کی وجہ سے امن قائم ہے ،ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جے یو آئی ہمیشہ کوششیں کرے گی ،کوئی بھی ختم نبوت کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، اگر کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھیں نکال دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی ناکامی ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی،بیروزگاری، معیشت کی کمزوری اورعالمی سطح پر خارجہ پالیسی ہے، عوام موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں ۔