کورونا وائرس ، امارات کی اپنے شہریوں پر بیرون ملک علاج کروانے پر پابندی

100

ابوظبی (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس کا خطرہ متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں پر بیرون ملک علاج کروانے پر پابندی لگا دی، متحدہ عرب امارات میں بھی وائرس مسافروں کے ذریعے سے پہنچا۔تفصیلات کے مطبق غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ابوظبی محکمہ صحت نے بیرون ملک میں علاج اور صحت کی سہولت کو ختم کردیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ کوئی بھی ابوظبی کا شہری علاج کے لیے بیرون ملک نہیں
جاسکے گا۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ قدم کروناوائرس کے پھیلنے کے پیش نظر اٹھایا گیا۔ متحدہ عرب امارت کے دارالحکومت ابوظبی کے محکمہ صحت نے یہ پابندی تاحکم ثانی تک عائد کی ہے، جس کے تحت کسی بھی مرض میں مبتلا شہری بیرون ملک علاج کے لیے نہیں جا سکے گا تاہم یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ تمام مریضوں کو عالمی طرز کی طبی سہولیات ملک میں ہی فراہم کی جائیں گی۔واضح رہے کہ معروف عرب اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کا شکار 6 نئے مریض سامنے آئے تھے جن کے بعد امارات میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 27 تک جا پہنچی ہے۔ اماراتی وزارت صحت کے مطابق ابھی تک مجموعی طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 5 افراد ایسے ہیں جو مکمل طور پر صحت یاب ہو کر واپس جا چکے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وائرس زدہ افراد کی حالت مستحکم ہے اور تمام تر ضروری حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے ان کا علاج جاری ہے۔دوسری جانب اماراتی حکام نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے ممکنہ خطرات کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو 4 ہفتوں کے لیے بند کرنے کا بھی اعلان کیا ہے جس سے حالات کی سنگینی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔