شہزاد اکبر اور  وزیر قانون فروغ  نسیم لندن پہنچ گئے

104

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر اور وفاقی وزیر قانون سینیٹر فروغ نسیم لندن پہنچ گئے۔شہزاد اکبر اور فروغ نسیم لندن میں پاکستان سے متعلقہ افراد کے کیسز کا جائزہ لیں گے جب کہ اٹارنی جنرل انور منصور کے مستعفی ہونے کے بعد زیرالتواء قانونی معاملات پر بھی غور کریں گے۔وزیراعظم کے
معاون خصوصی شہزاد اکبر کی برطانوی ہوم آفس کے افسران کے ساتھ ملاقاتیں بھی طے ہیں۔یاد رہے کہ حال ہی میں وفاقی حکومت نے لندن میں زیر علاج سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے برطانوی حکومت کو خط لکھا ہے۔
فروغ نسیم لندن پہنچ گئے